ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار:خاتون سرپنچ کے گھر میں ملا ہتھیاروں کا ذخیرہ، شوہر گرفتار

بہار:خاتون سرپنچ کے گھر میں ملا ہتھیاروں کا ذخیرہ، شوہر گرفتار

Sun, 10 Jul 2016 11:37:55  SO Admin   S.O. News Service

بھاگلپور،9جولائی(آئی این ایس انڈیا)بہار میں بھاگلپور ضلع کے گوپال پور تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک سرپنچ کے گھر چھاپہ مار کر ایک درجن غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ بہت سے زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔اس معاملے میں پولیس نے سرپنچ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔نوگچھیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر جمعہ دیر شام مکدپور گاؤں میں سرپنچ رجو دیوی کے گھر چھاپہ ماری کی گئی۔چھاپہ ماری کے دوران باورچی خانے کی بالکنی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برآمد ہتھیاروں میں آٹھ مقامی کٹا، تین مقامی پستول، ایک مسقط کے ساتھ ہی اے 47، انساس اور ایس ایل آر جیسے جدید ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے 311زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔سنہا کے مطابق کہ اس معاملے میں سرپنچ کے شوہر اور سابق سرپنچ سمن کمار عرف بچکن چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال 2014میں بھی بچکن چودھری کو غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا،کچھ ہی دن پہلے وہ جیل سے باہر آئے۔پولیس گرفتار بچکن سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


Share: